اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Bhilwara Violence: نوجوان کے مبینہ قتل کے بعد علاقہ میں کشیدگی، انٹرنیٹ سروس بند - بھیلواڑہ میں انٹرنیٹ خدمات بند

ضلع بِھیلواڑہ میں ایک نوجوان کے مبینہ قتل کے بعد علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔ تمام تھانوں کے علاقوں میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ Tension In Bhilwara After Killed Young Man

نوجوان کے مبینہ قتل کے بعد علاقہ میں کشیدگی، انٹرنیٹ سروس بھی بند
نوجوان کے مبینہ قتل کے بعد علاقہ میں کشیدگی، انٹرنیٹ سروس بھی بند

By

Published : May 11, 2022, 11:03 AM IST

بھیلواڑہ: ریاست راجستھان کے ضلع بھیلواڑہ میں حال ہی میں دو نوجوانوں سے مار پیٹ کرکے بائک جلانے کے بعد کشیدگی پیدا ہوگئی۔ وہیں ضلع میں ایک بار پھر کشیدگی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ شہر کے کوتوالی تھانہ علاقے میں چاقو سے ایک نوجوان کا مبینہ طور پر قتل کردیا گیا ہے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔ تمام تھانوں کے علاقوں میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آج کچھ ہندو تنظیموں نے بھیلواڑہ بند کا اعلان کیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے بھیلواڑہ شہر میں بدھ 11 مئی صبح 6 بجے سے جمعرات 12 مئی کی صبح 6 بجے تک 24 گھنٹے کے لیے انٹر نیٹ خدمات بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ Tension In Bhilwara Over Death Of A Young Man, Internet Service Suspend

نوجوان کے قتل کی اطلاع ملتے ہی ہندو تنظیموں کے قائدین ضلع اسپتال میں جمع ہوگئے۔ ان میں بھیلواڑہ شہر کے ایم ایل اے وٹھل شنکر اوستھی، بی جے پی کے ضلع صدر لاڈو لال تیلی، سٹی کونسل کے چیئرمین راکیش پاٹھک شامل تھے۔ بھیلواڑہ میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے شہر کے پانچوں تھانوں کے علاقوں میں ایس ٹی ایف اور آر اے سی کے جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا۔

مقتول نوجوان کے ماموں مہیش کھٹانی نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک تمام حملہ آوروں کو گرفتار نہیں کیا جاتا وہ لاش نہیں اٹھائیں گے۔ مختلف تنظیموں نے بھی اس قتل کی مذمت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ بی جے پی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ایک میمورنڈم پیش کیا ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری اور معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details