کھیلوں کے قومی دن کے روز ٹوکیو پیرالمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی خاتون سنگل کلاس 4 کی ٹیبل ٹینس کھلاڑی بھاوینا بین پٹیل نے اپنے اس تمغے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ ان کے لئے خواب کا حقیقت میں بدلنے جیسا ہے، لیکن ساتھ ہی وہ کچھ مایوس ہیں کیونکہ وہ نروس ہوگئی تھیں۔
پچھلے ریو پیرا لمپکس میں ٹکٹ سے محروم رہنے والی بھاوینا بین نے ٹوکیو میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد کہا کہ 'دستیابی ہمارے ملک میں ایک بڑا معاملہ ہے اور یہی حالت نوکریوں اور دیگر موقعوں کی ہے۔ مجھے خوشی ہوگی کہ اگر میرا تمغہ ان لاکھو لوگوں کی آواز بنے جو معذوری کا شکار ہیں اور انہیں ان کے موقع اور دستیابی حاصل ہو۔ میرا تو یہ بھی ماننا ہے کہ میرا چاندی کا تمغہ معذور لوگوں کے لئے ایک مثال بنے گا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے '۔
اپنی صلاح میں بھاوینا نے خواتین سے کہا کہ میری خواتین کو صلاح ہے کہ خود میں خود اعتمادی رکھو اور اپنے قدم آگئے بڑھاؤ بھاوینا کو اس کامیابی کے لئے خود وزیراعظم نریندر مودی سے شاباشی ملی ہے۔