گجرات میں کُل ہند مجلسِ اتحادالمسلمین یکے بعد دیگرے کامیابی کی منازل طے کر ہی ہے ۔ریاست گجرات کے شہر بھروچ میں کے وارڈ نمبر 10 پر ہوئے ضمنی انتخابات میں ایم آی ایم کی امیدوار صادقہ بی بی شیخ نے جیت حاصل کی ہے۔
بھروچ کے وارڈ نمبر 10 پر ہوے ضمنی انتخابات میں جیت حاصل کرنے کے بعد احمد آباد میں واقع پارٹی دفتر پر ایم آئی ایم کے کارکنان نے جشن منایا۔اور آتش بازی کی۔ اس کے علاوہ گجرات کے ایم آئی ایم صدر صابر کابلی والا کا پارٹی کے کارکنان نے شاندار استقبال کیا ۔
صابر کابلی والا نے اس موقع پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا نگریس اور بی جے پی دونوں سے پریشان ہے اور مایوس ہوچکی ہے ۔ ایسے میں ایم آئی ایم پہلے کارپوریشن کے انتخابات میں 24 نشستوں کا پر کامیابی حاصل کی تھی اور آج بھروچ کے وارڈ نمبر 10 پر ہوئے ضمنی انتخا بات میں ایم آئی ایم کی امیدوار نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔ اس کے لئے وہ عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: