متحدہ کسان مورچہ نے کسان یونین کے ریاستی صدر گرنام سنگھ چڈھونی کو معطل کردیا ہے، گرنام سنگھ چڈھونی ہریانہ میں کسان یونین کے ریاستی صدر ہیں، چڈھونی پر سیاسی جماعتوں سے ملاقات کرنے کا الزام ہے جس کے باعث انہیں یونین سے معطل کیا گیا ہے۔
متحدہ کسان یونین نے اس سلسلے میں پانچ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے، جس کے سامنے چڈھونی کو پیش ہو کر اپنا موقف رکھنا ہوگا۔
متحدہ کسان مورچہ نے چڈھونی کو 19 تاریخ کو کسان تنظیموں اور حکومت کے مابین ہونے والے مذاکرات کی کمیٹی سے بھی نکال دیا ہے، واضح ہو کہ کسان تنظیمیں مرکز کے ذریعے لائے گئے تینو نئے زرعی قوانین کو واپس لینے کی مانگ کر رہے ہیں۔
اب تک کسان اور حکومت کے مابین نو دور کے مذاکرات ہو چکے ہیں جو بلا نتیجہ رہے ہیں، حکومت قوانین میں ترمین کرنے کو تیار ہے لیکن کسان تنظیموں کی مانگ ہے کہ اس قانون کو واپاس لیا جائے اور کم سے کم سپورٹ قیمت کی قانونی ضمانت دی جائے۔