اردو

urdu

By

Published : Oct 17, 2021, 9:19 AM IST

ETV Bharat / bharat

مظفرنگر: بھارتیہ کسان یونین نے مرکزی حکومت کے مجسمے کو کیا نذر آتش

بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان اور عہدے داروں نے میناکشی چوک پر مرکزی حکومت کے مجسمہ میں آگ لگادی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے بمشکل مجسمے میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کی، اس دوران پولیس اور بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان کے درمیان معمولی جھڑپ ہوگئی۔

بھارتیہ کسان یونین نے مرکزی حکومت کے مجسمے کو نذر آتش کیا
بھارتیہ کسان یونین نے مرکزی حکومت کے مجسمے کو نذر آتش کیا

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے مرکزی چوراہے میناکشی چوک پر متحدہ کسان مورچہ کی کال پر بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان اور عہدے داروں نے مرکزی حکومت کے مجسمے کو نذر آتش کیا۔ اس دوران پولیس اور بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان کے درمیان معمولی جھڑپ کی اطلاع ہے۔

بھارتیہ کسان یونین نے مرکزی حکومت کے مجسمے کو نذر آتش کیا

بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان اور عہدے داروں نے میناکشی چوک پر مرکزی حکومت کے مجسمہ میں آگ لگادی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے بمشکل مجسمے میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کی، اس دوران پولیس اور بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان کے درمیان معمولی جھڑپ ہوگئی۔

مزید پڑھیں:مردآباد: ڈی ایم دفتر کے باہر بھارتیہ کسان یونین کا احتجاج

بھارتیہ کسان یونین کے سابق سٹی صدر شاہد عالم نے کہا کہ کسان دہلی کی سرحدوں پر گیارہ مہینوں سے زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں لیکن حکومت کسانوں کی بات سننے کو تیار نہیں ہے، اس کے ساتھ ہی لکھیم پور واقعہ میں حکومت کا دوہرا رویہ سامنے آیا ہے جس سے کسان بہت دکھی ہیں۔ اس لیے ہم نے آج مرکزی حکومت کے مجسمے کو نذرآتش کیا ہے اور آنے والی 18 تاریخ کو اترپردیش میں ریل روکو تحریک چلائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details