فوڈ سپلائی کرنے والی'زومیٹو'کے ملازمین کے ایک گروپ نے ہند۔چین سرحد پر چینی افواج کے حملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی 'آفیشیل ٹی شرٹ' کو جلادیا اور کمپنی کی نوکری چھوڑ دی ہے۔
جنوبی کلکتہ کے بے ہالا میں احتجاج کرتے ہوئے کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ اس نے زومیٹو کی نوکری چھوڑی دی ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ 'زومیٹو'میں چینی سرمایہ کاروں کا روپے لگا ہوا ہے اس لئے اس کمپنی کے ذریعہ کھانا نہ منگوائیں۔
سنہ 2018 میں چینی کمپنی 'علی بابا' نے زومیٹو میں 210 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔اس وقت علی بابا کے پاس 14.7 فیصد اسٹاک ہے۔اس وقت فوڈ ڈلیوری انڈسٹری 150 ملین سالانہ کا بزنس کرتی ہے۔