افغانستان میں قیام امن اور مفاہمت کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے دوحہ میں امن مذاکرات کے دوران افغانستان میں دونوں فریقوں کے درمیان ہونے والے تشدد کو کم کرنے کی درخواست کی ہے۔
افغانستان امن مذاکرات کے حالیہ آغاز کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ دونوں فریق تشدد کو کم کریں اتوار کے روز مسٹر خلیل زاد نے کہا کہ 'گذشتہ کچھ دنوں میں افغانستان میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے جو اضافہ مایوس کن ہے کیونکہ بہت سارے افغان شہری اس میں ہلاک ہوئے ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ 'افغانستان امن مذاکرات کے حالیہ آغاز کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ دونوں فریق تشدد کو کم کریں'۔
اتوار کے روز مسٹر خلیل زاد نے کہا کہ 'گذشتہ کچھ دنوں میں افغانستان میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے جو اضافہ مایوس کن ہے کیونکہ بہت سارے افغان شہری اس میں ہلاک ہوئے ہیں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانستان حکومت اور طالبان کے مابین جاری امن مذاکرات کے باوجود گزشتہ دنوں پر تشدد جھڑپوں اور بم دھماکوں کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع کی اطلاع کے مطابق افغانستان کے صوبے ارزگان میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسند گروپ کے مابین جاری جھڑپوں میں کم از کم دس پولیس افسران اور 15 طالبان ارکان ہلاک ہوگئے۔
زلمے خلیل زاد نے دوحہ میں امن مذاکرات کے دوران افغانستان میں دونوں فریقوں کے درمیان ہونے والے تشدد کو کم کرنے کی درخواست کی ہے انہوں نے بتایا کہ ارزگان کے ضلع گزاب میں سیکڑوں طالبان جنگجوؤں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا اور گذشتہ تین دنوں میں بیشتر علاقے پر کنٹرول کرلیا ہے۔