اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شہزادہ کرکٹ کی اننگز کا اختتام - Yuvraj Singh

بھارت کے معروف کرکٹر، چوکوں اور چھکوں سے شائیقین کا دل جیتنے والے اور منفرد انداز کے حامل مايہ ناز بلے باز یواراج سنگھ بالآخر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔

مايہ ناز بلے باز یواراج سنگھ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر

By

Published : Jun 10, 2019, 8:24 PM IST

Updated : Jun 11, 2019, 2:50 PM IST


یووراج نے بھارت کی طرف سے 304 ون ڈے، 40 ٹیسٹ اور 58 ٹوئنٹی۔20 میچ کھیلے۔ اور دس ہزار سے بھی زیادہ رنز سکور کیے۔

یواراج 2007 کے 20 ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 2011 میں یک روزہ عالمی کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا نا صرف حصہ تھے بلکہ اہم کردار بھی ادا کیا تھا۔

خصوصی پیشکش: شہزادہ کرکٹ کی اننگز کا اختتام

انھوں نے بڑے جذباتی انداز میں اپنی سبکدوشی کا اعلان کیا۔

یوراج کافی عرصے سے بھارتی ٹیم سے باہر تھے۔ لیکن ان کی خواہش تھی کہ وہ رواں عالمی کپ ٹیم کا حصہ جنیں اور پھر کرکٹ کو الودع کہیں تاہم خراب فارم اور فٹنس کی وجہ سے ان کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز یووراج سنگھ نے تین اکتوبر 2000 میں کینیا کے خلاف اپنے ون ڈے کیریر کی ابتدا کی تھی۔ انہوں نے 304 ون ڈے میچ کھیلے اور آٹھ ہزار 701رن بنائے۔ یک روزہ کرکٹ میں انھوں نے چودہ سنچریاں اور 52نصف سنچریاں سکور کیں۔ انھوں نے اپنا آخری یک روزہ میچ 30جون 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔

یووراج نے اپنے ٹیسٹ کرکٹ کی شروعات 16اکتوبر 2003کو موہالی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کی تھی۔ اپنے 40 ٹیسٹ میچوں میں انھوں نے 1900 رن بنائے جن میں 11نصف سنچریاں اور تین سنچریاں شامل ہیں۔ یووراج نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ 9 دسمبر 2012 میں کولکتہ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

سکسر کنگ کے نام سے مشہور یوراج نے 13ستمبر 2007کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف اپنے ٹوئنٹی۔20کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ مجموعی طورپر 58 ٹوئنٹی۔20میچوں میں انہوں نے 1177رن بنائے۔ انہوں نے ٹوئنٹی۔20فارمیٹ میں آٹھ نصف سنچریاں بنائیں۔

جب ان کا کھیل عروج پر تھا تبھی انھیں کینسر جیسی مہلک بیماری سے لڑنا پڑا، کسی کے وہم گمان بھی نہیں تھا کہ وہ کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد کرکٹ کی دنیا میں واپسی کریں گے۔ لیکن انھوں نے علاج کے بعد شاندار واپسی کی اور مداحوں کا دل جیتا۔

یووراج کو ہندستانی کرکٹ میں ہمیشہ ایک ایسے جانباز کے طورپر یاد رکھا جائے گا جنہو ں نے ایک اوور میں چھ چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم کیا۔

Last Updated : Jun 11, 2019, 2:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details