انہوں نے پارٹی کے بانی این ٹی راما راو کے یوم پیدائش کے موقع پر ہر سال منعقد کئے جانے والے پارٹی کے سالانہ پروگرام مہاناڈو کے دوسرے دن ریمارک کیا کہ جس طرح حکمران جماعت رویہ اختیار کی ہوئی ہے،یہ بدتر ہے اور کسی کو بھی خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ تلگودیشم اقتدارپرواپس ہوگی۔
وائی ایس آر کانگریس حکومت پانچ سال تک اقتدار میں نہیں رہے گی:بالاکرشنا - five years
تلگودیشم پارٹی کے سینئر لیڈر بالاکرشنا نے اے پی کی موجودہ حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے خلاف ریمارک کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت پانچ سال تک اقتدار میں نہیں رہے گی اور یقینی طورپر تلگودیشم برسراقتدار آئے گی۔
بالاکرشنا جو پارٹی کے بانی و متحدہ اے پی کے سابق وزیراعلی آنجہانی این ٹی راما راو کے فرزند ہیں نے کہا ہم این ٹی راما راو کے وارث نہیں ہیں،تلگودیشم کا کیڈر ہی وارث ہے۔ انہوں نے اپنے بہنوئی و سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کئی اسکیمات کا آغاز کرتے ہوئے این ٹی راماراو کے خوابوں کی تکمیل کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ وہ اپنی آخری سانس تک تلگودیشم پارٹی کے کارکنوں کے لئے اپنی زندگی کو وقف کردیں گے۔ این ٹی راما راو ایسی شخصیت تھی جنہوں نے اپنے الفاظ کے بجائے اپنے کاموں کے ذریعہ اپنے نظریات کو پھیلایا۔