اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ممبئی: لوکل ٹرین حادثے میں نوجوان زخمی - نوجوان شدید زخمی

ممبئی کی لائف لائن کہی جانے والی لوکل اور ایکسپریس ٹرین سے سفر کرنے کی جلد بازی میں مسافر اکثر حادثے کا شکار ہوکر شدید زخمی یا پھر اپنی جان گنوا پیٹھتے ہیں۔ ایسے ہی ایک حادثے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

ممبئی کے لوکل ٹرین حادثہ میں نوجوان زخمی

By

Published : Aug 18, 2019, 3:31 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 8:42 AM IST

کلیان ریلوے ذرائع کے مطابق حادثہ 13 اگست رات 11 بجے کے درمیان ممبئی ہاؤڑا میل ٹرین جیسے ہی کلیان اشٹیشن پر پہنچی اور وہ پوری طرح رکی بھی نہیں تھی کہ وجے چترویدی نامی مسافر چلتی ایکسپریس ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کے دوران گر پڑے۔

ممبئی کے لوکل ٹرین حادثہ میں نوجوان زخمی

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور سے نظر آرہا ہے کہ مسافر جیسے ہی ٹرین کے پائے دان پر قدم رکھتا ہے اسکا توازن کھو گیا اور وہ ٹرین اور پلیٹ فارم کے خلا میں گر پھنس گیا۔ اس دوران وہاں ڈیوٹی پر موجود آر پی ایف انسپکٹر ایس جی کالے نے وہاں موجود مسافروں کی مدد سے وجے چترویدی کو ہابر نکالا۔ مسافر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 8:42 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details