انڈین یوتھ کانگریس (آئی وائی سی) کے کارکنوں نے لداخ کی وادی گلوان میں چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے ذریعہ 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کے لئے پرامن موم بتی لائٹ مارچ کا انعقاد کیا۔
تاہم جیسے ہی یہ احتجاج شروع ہوا، دہلی پولیس نے پارٹی کے دیگر کئی اراکین سمیت انڈین یوتھ کانگریس کے صدر سرینواس بی وی کو بھی حراست میں لے لیا۔
اس کے بعد دہلی میں مندر مارگ پولیس اسٹیشن کے باہر کانگریس یوتھ ونگ کے تمام اراکین نے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ آئی وائی سی کے رہنماؤں کو اسی اسٹیشن میں حراست میں رکھا گیا۔
یوتھ کانگریس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے 'یہ حقیقی خط قبضہ (لائن آف ایکچول کنٹرول) پر بھارتی فوج کے 20 عمدہ فوجیوں کے کھو جانے کے انتہائی دکھ کی گھڑی ہے۔ غمزدہ افراد خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے قوم کھڑی ہے۔ ان عظیم سپاہیوں نے تمام مشکلات کے خلاف مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے 135 کروڑ بھارتیوں کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں ہیں'۔