اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہرنائی میں نوجوان ندی میں ڈوب گیا - ہرنائی میں نوجوان ندی میں ڈوب گیا

بلوچستان میں نوجوان اس وقت پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا، جب وہ پکنک منانے کے لیے وہاں گیا ہوا تھا اور ندی میں نہا رہا تھا۔

ہرنائی میں نوجوان ندی میں ڈوب گیا

By

Published : Sep 11, 2019, 6:56 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 4:46 AM IST

بلوچستان میں ضلع ہرنائی کے علاقے اسپین تنگی میں لیویز حکام کے مطابق کوئٹہ کا نوجوان تابش اپنے دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے ہرنائی کے علاقے اسپین تنگی آیا تھا۔

ندی میں نہاتے ہوئے نوجوان پاؤں پھسلنے کی وجہ سے گہرے پانی میں چلا گیا اور تیرنا نہ آنے کی وجہ پانی میں ڈوب گیا، جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔

تابش کو بچانے کی کوشش کرنے والے اس کے دو دوست بھی پانی میں ڈوب گئے تھے، تاہم انہیں مقامی افراد نے پانی سے نکال کر بچالیا۔

واضح رہے کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان تابش کی لاش سول ہسپتال ہرنائی میں طبی معائنے کے بعد ان لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 4:46 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details