پرینکا واڈرا نے کہا کہ ان کی پارٹی کے کارکنان نے ڈیڑھ ہزار سے زائد بسوں کا انتظام مہاجر مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے لیے کیا ہے اور تمام بسیں غازی آباد اور نوئیڈا بارڈر پر کھڑی ہیں۔ مزدوروں کے مفاد میں اترپردیش حکومت کو ان بسوں کے چلائے جانے کی اجازت دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے اجازت ملنے کے بعد 17 مئی کو 500 بسیں اور 19 مئی کو 900 بسیں نوئیڈا، غازی آباد میں کھڑی ہیں لیکن حکومت ان بسوں کو مزدوروں کو لے کر جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔