واضح رہے کہ آج دارالحکومت لکھنؤ میں احتجاج کے دوران اچانک ماحول خراب ہو گیا اور پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔
اس کے بعد احتجاجیوں نے پولیس پر پتھر بازی شروع کر کے اور زیادہ ماحول کو خراب کرنے کا کام کیا۔
پولیس نے آنسو گیس کے گولے کا استعمال کیا جوابی کارروائی میں عوام نے کئی کار، روڈ ویز بس، موٹر سائیکل کو آگ کے حوالے کر دیا۔
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایسے لوگوں کی ویڈیو یا سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے شناخت کر کے سخت کاروائی کریں اور ان کی زمین جائداد کرک کرکے ان سے ہی جرمانہ وصول کیا جائے۔
لکھنؤ میں ہوئے پر تشدد احتجاج کا الزام وزیر اعلی نے کانگریس، سماجوادی پارٹی اور بایاں بازو کے لیڈروں پر لگایا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس کوئی مدے نہیں ہیں۔ اس لیے وہ اس طرح سے عوام کو ورغلانے کا کام کر رہی ہے یہ غلط ہے۔