اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

یدیورپا کا ویزاگ میں گیس کے اخراج پر اظہار افسوس - وشاکھ اپٹنم گیس اخراج

کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے ٹویٹر پر کہا کہ ان کے خیالات اور دعائیں وشاکھ اپٹنم گیس اخراج واقعے میں متاثرہ کنبے کے ساتھ ہیں۔ جمعرات کے اواخر میں وشاکھا پٹنم کے ایک پولیمر پلانٹ میں گیس کے ایک بڑے اخراج کے بعد ایک بچے سمیت 8 افراد ہلاک اور 100 سے زائد اسپتال میں داخل ہوگئے۔

یدیورپا کا ویزاگ میں گیس کے اخراج پر اظہار افسوس
یدیورپا کا ویزاگ میں گیس کے اخراج پر اظہار افسوس

By

Published : May 7, 2020, 7:40 PM IST

کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے جمعرات کے روز آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں گیس اخراج کے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے خیالات اور دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

یدیورپا نے ٹویٹ کیا ، "وشاکھاپٹنم میں پیش آنے والے واقعہ سے انتہائی غمزدہ ہوا۔ میرے افکار اور دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ جمعرات کے اواخر میں وشاکھاپٹنم کے ایک پولیمر پلانٹ میں گیس کے ایک بڑے لیک کے بعد ایک بچے سمیت 8 افراد ہلاک اور 100 سے زائد اسپتال میں داخل ہوگئے۔ حکام کے مطابق گیس کے اخراج سے پلانٹ کے پانچ کلو میٹر کے دائرے میں دیہات متاثر ہوئے۔

یدیورپا کا ویزاگ میں گیس کے اخراج پر اظہار افسوس

سابق مرکزی وزیر پٹرولیم و قدرتی گیس ایم ویرپا موئیلی نے اس واقعے پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ، "ہمیں ایک رپورٹ سے پتا چلا ہے کہ زیادہ امدادی کارروائی نہیں کی گئی ہے اور ہنگامی اقدامات جنگی بنیادوں کیے جانے کی ضرورت ہے۔ صورتحال قابو میں ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ صورتحال قابو میں آجائے اور تمام متاثرہ افراد کا خیال رکھا جائے۔

قائد حزب اختلاف اور سابق وزیراعلیٰ سدرمامیا نے ایک ٹویٹ میں کہا ، "وشاکھاپٹنم میں گیس کے اندوہناک لیک کے بارے میں جان کر افسوس ہوا جس نے بہت سی جانیں لے لیں۔ ہم غم کی اس گھڑی میں آندھرا پردیش کے عوام کے ساتھ حمایت میں کھڑے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details