عالمی سطح پر کورنا وائرس کا قہر جاری ہے ۔ دنیا بھر میں اس وبا سے ایک کروڑ 12 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینیئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 12 لاکھ 39 ہزار 378 اور ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 110 ہوگئی ہے۔
کووڈ 19 کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب اس وبا کی وجہ سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے مقام پر ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا انفیکشن کے 24 ہزار 850 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 6 لاکھ 73 ہزار 165 ہوگئی ہے جبکہ 316 لوگ لقمہ اجل بنے ہیں۔
اس وقت ملک میں کورونا کے دو لاکھ 44 ہزار 814 فعال کیسز ہیں جبکہ 4 لاکھ 9 ہزار 83 افراد اس وبا سے نجات پاچکے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس کے 24 ہزار سے زائد نئے کیسز
انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔
سُپر پاور کہلانے والے امریکہ میں کورونا سے اب تک 28 لاکھ 38 ہزار 678 افراد متاثر اور ایک لاکھ 29 ہزار 676 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
برازیل میں اب تک 15 لاکھ 77 ہزار 4 افراد اس مہلک وائرس کا شکار جبکہ 64 ہزار 265 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
روس میں بھی کووڈ 19 کا پھیلاؤ جاری ہے۔ یہاں 6 لاکھ 73 ہزار 564 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 11 ہوگئی ہے۔
اس کے عالوہ پیرو میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے اور وہ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 22 لاکھ 99 80 کیسز اور 10 ہزار 412 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
چلی کورونا انفیکشن کے معاملے میں دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے اور اب تک یہاں 2 لاکھ 91 ہزار 847 افراد متاثر ہوئے ہیں۔