اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

امریکی صدر موٹیرا اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے

گجرات کے دارالحکومت احمد آباد میں دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم کا افتتاح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 اور 25 فروری کو اپنے ہندوستانی دورے پر کریں گے۔

World's largest stadium in India all set to be inaugurated by US Prez
احمد آباد کا موٹیرا اسٹیڈیم جسے سردار ولبھ بھائی اسٹیڈیم کے نام سے موسوم کیا گیا

By

Published : Feb 13, 2020, 8:56 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:13 AM IST

احمد آباد کا موٹیرا اسٹیڈیم جسے سردار ولبھ بھائی اسٹیڈیم کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ گراؤنڈ ہوگا جس میں 1.10 لاکھ افراد کی گنجائش ہوگی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک خواب والے پروجیکٹ کے طور پر سنہ 2015 میں،53 ہزار والے اسٹیڈیم کو منہدم کردیا گیا تھا۔

ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 اور 25 فروری کو اپنے دورہ ہند کے دوران اس عظیم الشان اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔

سب سے بڑے اسٹیڈیم کا افتتاح امریکی صدرکے ذریعہ ہوگا


100 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا یہ اسٹیڈیم میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کو دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کے لیے تیار ہے۔

یہ گراؤنڈ نہ صرف کرکٹ کے میزبانی کرے گا بلکہ فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال، کبڈی، باکسنگ، لان ٹینس، ایتھلیٹک ٹریک، اسکواش، بلیئرڈس، بیڈ منٹن اور تیراکی سمیت مختلف کھیلوں کی بھی میزبانی کرے گا۔

واضح رہے کہ صدر رام ناتھ كووند کی دعوت پر مسٹر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ دو دن کے بھارت دورہ پر 24 فروری کو سب سے پہلے احمد آباد پہنچیں گے اور 25 تاریخ کو ان کے سرکاری پروگرام نئی دہلی میں ہوں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی احمد آباد میں مسٹر ٹرمپ کا استقبال کریں گے اور دونوں رہنما سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے سے لے کر سابرمتی آشرم تک 10 کلومیٹر کے روڈ شو میں شامل ہوں گے جس کے لیے ہوائی اڈے سے سابرمتی آشرم تک راستہ کو سجایا جا رہا ہے۔ سڑک کے دونوں جانب لاکھوں لوگ دنیا کی سب سے قدیم جمہوریت کے رہنما کا استقبال کریں گے۔

اس کے بعد دونوں رہنما نو تعمیر شدہ سردار پٹیل اسٹیڈیم میں ایک بہت بڑے جلسۂ عام ’ کیم چھو ٹرمپ‘ سے خطاب کریں گے۔ یہ اسٹیڈیم دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے جس میں بیک وقت ایک لاکھ10 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details