دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد اب تک 1 کروڑ 30 لاکھ 41 ہزار 698 ہوگئی ہے، جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 71ہزار 660 ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس سے متاثر دنیا بھر میں 48 لاکھ 81 ہزار 944 افراد ہسپتالوں، قرنطینہ اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، ان میں سے 58 ہزار 807 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ 75 لاکھ 88 ہزار 74 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آپ کو بتا دیں کہ امریکہ پوری دنیا میں ابھی سب سے زیادہ کورونا متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا متاثرہ بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
امریکہمیں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 37 ہزار 782افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ اس وبا سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 34لاکھ 13ہزار 995ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکہ میں 17 لاکھ 59ہزار 129 متاثرین اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 822کی حالت سنگین ہے جبکہ 15لاکھ 17ہزار 84کورونا متاثرین اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
روس میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی اموات 11 ہزار 335 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 27 ہزار 162 ہو چکی ہے۔
پیرو میں کورونا کے باعث 11 ہزار 870 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 26ہزار 326رپورٹ ہوئے ہیں۔
چلی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 979ہو گئی جبکہ کورونا کے مجموعی کیسز 3 لاکھ 15ہزار 41 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا کے اب تک 3 لاکھ 988 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے ہلاک شدگان کی تعداد 28 ہزار 403 ہو گئیں۔