اوزون ہمارے ماحول کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے، لیکن اس کی موجودگی بہرحال انسانی فلاح و بہبود کے لئے بہت ضروری ہے۔
اوزون کی پرت زمین کی سطح سے 10 اور 40 کلومیٹر کی بلندی پر ہوتی ہے۔ جو سورج کی طرف سے آرہے خطرناک اور مضر رساں شعاعوں کو روکتی ہے۔اس خطے کو اسٹراٹوفیر کہا جاتا ہے اور اس میں فضا میں موجود تمام اوزون کا 90 فیصد حصہ ہوتا ہے۔
ہر برس 16 ستمبر کو اوزون پرت کی کمی کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پھیلانے اور اس کے تحفظ کے ضمن میں ممکنہ حل تلاش کرنے کے لیے عالمی سطح پر عالمی یوم اوزون منایا جاتا ہے۔
اوزون کیمیائی فارمولہ O3 کے ساتھ آکسیجن کی ایک خاص شکل ہے۔ آکسیجن جس سے ہم سانس لیتے ہیں اور یہ زمین پر زندگی کے لیے بہت ضروری ہے۔
اوزون کو ختم کرنے والے مادوں کا کم استعمال ضروری ہے۔ جس سے موجودہ اور آئندہ نسلوں کے لئے یہ کرۂ ارض محفوظ رہے گا۔
اوزون کی پرت کے تحفظ کے ضمن میں آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنا ضروری ہے۔
یہ پرت الٹرا وایلیٹ تابکاری کو زمین تک پہنچنے تک محدود کرکے انسانی صحت اور ماحولیاتی نظام کا تحفظ فراہم کرتی ہے۔
عالمی یوم اوزون 2020 کا موضوع 'زندگی کے لئے اوزون کی اہمیت: اوزون پرت کے تحفظ کا 35 سالہ وژن' ہے۔
یہ موضوع ہمیں آگاہ کرتا ہے کہ زمین پر ہماری زندگی کے لئے اوزون بہت اہم ہے اور ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کے لئے بھی اوزون کی پرت کا تحفظ جاری رکھنا چاہئے۔