اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مودی کی جیت پر عالمی رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری - World leaders congratulate Modi

لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی تاریخی جیت کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو عالمی رہنماؤں کی جانب سے مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مودی کی جیت پر عالمی رہنماؤں کا مبارکباد کا سلسلہ جاری

By

Published : May 26, 2019, 2:09 PM IST

وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الطہانی ، جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل، برطانیہ کی وزیر اعظم ٹریسا مئے، سری لنکا کے سابق صدر مہندا راج پکشے سمیت دنیا کے کئی لیڈروں نے مسٹر مودی کو فون کرکے مبارکباد دی ہے۔

مودی نے کراؤن پرنس کو گرمجوشی سے مبارکباد دینے کے لئے شکریہ اداکیا اور ہندوستان کے لوگوں کے ساتھ ان کی بیش قیمت دوستی اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو آگے بڑھانے میں ان کی ذاتی دلچسپی کے لئے ان کی تعریف کی۔

قطر کے امیر نے وزیر اعظم کو گرمجوشی سے مبارک باد دی اور ہندوستان اور قطر کے درمیان مستحکم رشتوں اور تعلقات کا ذکر کیا۔وزیر اعظم نے امیر كا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری کی تعمیر میں ان کی رہنمائی کی ستائش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details