عالمی یوم انسانیت ہربرس انسانی امدادی کارکنان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے، جو انسانی خدمت کے لئے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ بحران سے متاثرہ لوگوں کی حمایت کے لئے اکٹھا ہوتے ہیں۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ٹوئیٹکرتے ہوئے لکھا ' آج عالمی انسانیت کا دن ہے۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی سراسر خلاف ورزی کی گئی ہے۔ آئیے کشمیر میں انسانی حقوق اور امن کے لئے دعا کریں۔'
عالمی یوم انسان دوستی 2019 کا مرکزی خیال 'خواتین انسانی حقوق کارکنان ' ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ( یو این جی اے ) کے مطابق 'انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے'
یوم انسانیت کے موقع پر کسی بھی ملک کی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا جاتا ہے۔اس دن مہاجرین اور تارکین وطن کے ساتھ بھی بہتر سلوک کی تلقین کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں :کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کی رپورٹ
ورلڈ ہیومینٹیرین ڈے 2019 کو خواتین ہیومینٹریینز اور دنیا کو ایک بہتر مقام بنانے میں ان کی انتھنک کوششوں کو سرہانے کے لیے مخصوص ہے۔
انسانی حقوق کی خواتین کارکنان میں بے مثال خدمات کا جذبہ ہے، جو خواتین کی طاقت اور پیش رفت پر روشنی ڈالتا ہے۔