اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس: 'بچہ مزدوری کے خلاف توجہ کی ضرورت' - coronavirus and Child Labour

آئی ایل او نے اس سال کورونا وائرس کے پیش نظر بچہ مزدوری کے خلاف عالمی دن پر بچوں کی حفاظت کرنے پر سخت زور دیا ہے۔

کورونا وائرس: 'بچہ مزدوری کے خلاف اہم توجہ کی ضرورت'
کورونا وائرس: 'بچہ مزدوری کے خلاف اہم توجہ کی ضرورت'

By

Published : Jun 12, 2020, 9:32 AM IST

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے ذریعہ 12 جون کو چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن منایا جاتا ہے، تاکہ بچوں کی مزدوری کے خاتمے کے لئے ضروری اقدامات اور کوششوں پر توجہ دی جاسکے۔

بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن نے متنبہ کیا ہے کہ ماضی کی وبائی بیماریوں کے دوران دیکھا گیا ہے کہ مزدوری میں مصروف بچوں اور کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کو زیادہ خطرات پیدا ہوجاتے ہیں۔

اس برس بچہ مزدوری کے خلاف عالمی دن کے موقع پر بچوں کی مزدوری پر کووڈ 19 بحران کے اثرات پر توجہ دے گا۔

آئی ایل او نے کہا کہ کووڈ ۔19 وبائی بیماری اور اس کے نتیجے میں معاشی اور مزدور طبقے کے لوگوں کی زندگیاں بہت زیادہ اثر انداز ہورہی ہیں اور بدقسمتی سے ان میں بھی وہی بچے ہیں جن کو سب سے زیادہ تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد بچہ مزدوری کی بدترین اقسام کے خاتمے کے لئے ضروری اور فوری اقدام اٹھانا ہے۔

ایک اندازہ کے مطابق کووڈ19 کی وجہ سے بچہ مزدوری میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

آئی بی ایل نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق 152 ملین بچے چائلڈ لیبر ہیں، جن میں سے 72 ملین خطرناک کام کرتے ہیں جن سے ان کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

اس سے قبل صحت کی ایسی صورتحال تب پیدا ہوئی تھی جب 2014 میں ایبولا کی وبا پھیل رہی تھی۔

ائی بی ایل کے مطابق بچوں کو سب سے زیادہ خطرہ ہے، خاص کر غریب ممالک میں جہاں انہیں معاشرتی تحفظ اور صحت کی سہولیات کی کمی ہے۔‎

ABOUT THE AUTHOR

...view details