اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'عالمی برادری ایک اور خلیجی جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی'

القدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد امریکہ ایران کشیدگی پر عالمی برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

'عالمی برادری ایک اور خلیجی جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی'
'عالمی برادری ایک اور خلیجی جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی'

By

Published : Jan 5, 2020, 2:42 PM IST

اس ضمن میں یوروپی یونین، ترکی، روس، فرانس اور جرمنی سمیت کئی ممالک نے جہاں امریکی کارروائی کو خطہ کے لئے سنگین خطرہ قرار دیا۔

وہیں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس کا کہنا تھا کہ 'دنیا ایک اور خلیجی جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔'

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ، یوروپی یونین، ترکی، روس، فرانس اور جرمنی سمیت کئی ممالک نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے امریکی اقدام کو خطہ کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا جس سے خطہ میں جارحیت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ عالمی رہنماؤں نے فریقین سے تحمل برتنے اور پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔

یوروپی یونین کے صدر نے عراق میں گزشتہ کچھ ہفتوں سے جاری اشتعال انگیزی اور انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی ہر صورت میں کم ہونی چاہئے۔ جرمن وزارت خارجہ نے ٹویٹ کیا کہ وزیر خارجہ صورتحال پر برطانیہ اور فرانس سے رابطہ میں ہیں اور معاملات سلجھانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

اسی طرح ترک وزارت خارجہ نے امریکی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 'جنرل سلیمانی کے قتل سے خطہ میں جاری تناؤ میں مزید اضافہ ہوگا۔'

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ 'دنیا ایک اور خلیجی جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، روس اور چین نے بھی امریکی اقدام پر شدید نکتہ چینی کی ہے جب کہ شام، لبنان اور عراق بھی امریکہ کو تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details