کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے سبب ملک کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کے لیے گزشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی نے 20 لاکھ کروڑ روپے کے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا تھا۔
تاہم اب ورلڈ بینک نے بھی بھارتی حکومت کے مختلف سماجی تحفظ کے پروگرامز کے لیے ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔
ورلڈ بینک کے ایگزیکٹیو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 14 مئی کے اجلاس میں اس پیکیج کی منظوری دی جس کے بعد عالمی بینک کی كووڈ 19 سے نمٹنے کے لیے بھارت کو فراہم کی جا رہی مدد دو ارب ڈالر ہوگئی ہے۔