روڈ، ٹرانسپورٹ اور ہائی وے کی وزارت کے تحت نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ آئی ڈی سی ایل) نے دنیا کی سب سے طویل ہائی ایلٹی ٹیوڈ شنکن لا سرنگ تعمیر کا تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ(ڈی پی آر)پر کام شروع کردیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ اس سرنگ پر جلد ہی کام کا آغاز ہو جائے گا۔
وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا 'سنکن لا سرنگ 13.5 کلو میٹر طویل ہوگی اور اس سرنگ کی تعمیر کے بعد ہماچل پردیش کے منالی اور کارگل شاہراہ کو پورے سال کھلا رکھنے میں مدد ملے گی۔ مرکز کے زیر انتظام لداخ اور ریاست ہماچل پردیش کے سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو ترجیح دے رہی مرکزی حکومت نے لاہول-اسپیتی ضلع میں اس سے جڑے سب ویز پر بھی تعمیری کام شروع کردیا ہے۔