اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

خواتین کا دوروزہ احتجاج آخری لمحہ میں منسوخ

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف عیدگاہ میر عالم پر خواتین کا دو روزہ منعقد ہونے والا خاموش احتجاج بھی تمام تیاریوں کے بعد آخری لمحات میں منسوخ کردیا گیا۔

خواتین کا دوروزہ احتجاج بھی لمحہ آخر میں منسوخ
خواتین کا دوروزہ احتجاج بھی لمحہ آخر میں منسوخ

By

Published : Jan 27, 2020, 2:06 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 3:27 AM IST

سی اے اے و این آر سی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام متنازعہ قوانین کے خلاف خواتین کا یہ احتجاج بھی قانونی داؤ پیچ کا شکار ہوگیا۔

گزشتہ کئی روز سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پولیس سے دارالشفاء پلے گراؤنڈ پر 25 اور 26 جنوری کو 48 گھنٹے خاموش احتجاج کی اجازت طلب کی تھی۔ مختلف وجوہات کی بناء پر پولیس نے تاریخوں میں تبدیلی کرتے ہوئے 27 اور 28 جنوری کو اسی مقام پر احتجاج کی اجازت دے دی۔

بعد از آں پولیس نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو دارالشفاء پلے گراؤنڈ پر ٹریفک مسائل کی بناء پر پولیس نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو اسے عیدگاہ میر عالم منتقل کرنے کی تجویز پیش کی جس پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے رضامندی ظاہر کی اور عیدگاہ کا معائنہ کرنے کے بعد تیاریوں کا آغاز کردیا تاہم اتوار کی رات دیر گئے عیدگاہ پر احتجاج کی اجازت کو منسوخ کردیا۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پولیس کے اس عمل پر شدید رد عمل کا اظہار کیا اور کہا کہ تاخیر سے ہی سہی لیکن اس احتجاج کو ہر حال میں منعقد کیا جائے گا۔ کمیٹی نے اس سلسلے میں عدلیہ سے رجوع کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے ملین مارچ کی اجازت بھی منسوخ کی تھی جس کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے عدلیہ سے رجوع کرتے ہؤے مارچ کی اجازت حاصل کی تھی۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 3:27 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details