اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حیدرآباد: رام مندر کی سنگ بنیاد کے خلاف احتجاج - سعیدآباد

تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے علاقے سعیدآباد کی خواتین نے ایودھیا میں بابری مسجد کی از سر نو تعمیر کی دعا کی۔

image
image

By

Published : Aug 5, 2020, 10:58 AM IST

علاقے کی خواتین نے بابری مسجد کی اسی جگہ پر دوبارہ تعمیر ہونے تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کیا ہے۔

احتجاج کررہی خواتین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد کی جگہ مندر تعمیر کیا جارہا ہے ۔ نام نہاد مندر تمام مسلمانان ہند کے لیے نا قابل قبول ہے مسجد اور مسجد کی جگہ اللہ کی ملکیت ہے اسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے۔

رام مندر کی سنگ بنیاد کے خلاف احتجاج

خواتین کا مزید کہنا ہے کہ مسلمانان ہند کو چاہیے کہ وہ بابری مسجد کی بازیابی کے لیے ہر ممکن جدوجہد کریں عزم و حوصلہ کے ساتھ آگے بڑھیں۔

احتجاج کررہی خواتین ہاتھ میں سیاہ پرچم اور پلے کارڈ تھامے ہوئے تھیں اور اس موقع پر یہاں علاقے کی کئی خواتین نے خطاب کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details