اس پروگرام میں خواتین کو درپیش مسائل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے بات کی گئی۔ پروگرام کے دوران مختلف وکلاء اور انسانی حقوق پر کام کررہے سرکردہ شخصیات کے علاوہ آشا ورکروں نے اپنی تقاریر میں حقوق نسواں اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
پلوامہ میں یوم خواتین کے موقع پر پروگرام
جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔
پلوامہ میں یوم خواتین کے موقع پر پروگرام کا انعقاد
اس موقع پر پرنسپل، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن محمد آبرہم وانی بھی موجود رہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پر ہو رہے گھریلو تشدد، جنسی زیادتی یا قبل از وقت شادیوں کی صورت میں صنف نازک کو کافی ظلم سہنا پڑ رہا ہے لیکن ہمیں ایسی زیادتیوں سے مقابلہ کر کے عورتوں کے حقوق کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے چاہیے۔