اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کسان تحریک میں پھر سے خواتین نے محاذ سنبھالا - راکیش ٹکیٹ

گوہانہ سے کسان تحریک میں جانے والی زیادہ تر خواتین بزرگ ہیں۔ خواتین بھلے ہی عمر دراز ہوں لیکن ان کے حوصلے اب بھی کافی بلند ہیں۔ ان خواتین نے کہا کہ وہ اپنا حق لے کر رہیں گے۔

women take part in farmers movement
women take part in farmers movement

By

Published : Jan 31, 2021, 10:39 AM IST

زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے کسانوں کی تحریک کے ساتھ اب خواتین نے بھی حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔

کسان تحریک میں خواتین

یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران ہونے والے پرتشدد واقعہ کے بعد اب اس تحریک میں ایک بار پھر سے تیزی دیکھی جا رہی ہے اور خواتین بھی اس میں شامل ہو رہی ہیں۔

اس دوران خواتین نے کہا کہ وہ اپنا حق لے کر رہیں گی۔ حکومت کو ان کی بات ماننی ہی ہوگی۔ خواتین نے مزید کہا کہ تحریک میں ہماری شرکت میں روزانہ اضافہ ہوتا رہے گا۔

واضح رہے کہ 26 جنوری کے بعد کسانوں کی تحریک میں زبردست کمی واقع ہوئی تھی اور جو خواتین یہاں ڈٹی ہوئی تھیں وہ اپنے گھروں کو واپس چلی گئی تھیں لیکن جس طرح راکیش ٹکیٹ کے آنسوؤں کے سیلاب نے ایک بار پھر اس کسان تحریک کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے اور اب خواتین دوبارہ اس میں شریک ہو رہی ہیں۔

سونی پت کے سنگھو بارڈر پر جاری کسان تحریک کی ذمہ داری ایک بار پھر خواتین نے اپنے کندھوں پر لے لی ہے اور وہ بڑی تعداد میں سنگھو بارڈر پہنچ رہی ہیں۔

خواتین کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت نئے زرعی قوانین کو واپس نہیں لے گی تب تک وہ واپس نہیں جائیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details