اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ گنگا پوجا کے بعد جلسہ عام سے جیسے ہی خطاب شروع کیا کہ کچھ ہی دیر میں اسٹیج کے قریب بیٹھی خواتین نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ ایسا کرنے کے بعد وزیراعلی اپنی بات ختم کرکے اسٹیج سے واپس لوٹ گئے۔
یوپی کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بجنور سے ملحق گنگا بیراج گھاٹ سے گنگا پوجا کر کے گنگا یاترا کا آغاز کیا تھا، گنگا پوجا کے فورا بعد ہی یوگی آدتیہ ناتھ تقریر کررہے تھے کہ اس دوران اسٹیج کے قریب موجود خواتین نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔
اس دوران پولیس خاتون نے وہاں موجود خواتین کو راضی کرنے کی مسلسل کوشش کی، لیکن ان میں کسی نے بھی ان کی بات نہیں سنی۔