دھارواڑ کے مشہور انجمن میدان میںشہریت (ترمیمی) قانون 2019 (سی اے اے)، نیشنل رجسٹر آف سیٹیزنز (این آر سی) اور نیشنل پاپولیشن رجسٹر ( این پی آر) کے خلاف احتجاجی اجلاس منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر سماجی کارکن کربھویا نرسیما مورتی نے ای ٹی وی بھارت کو بناتے ہوئے کہا ہے کہ ' سی اے اے اور این آر سی سے صرف مسلمانوں کو ہی خطرہ نہیں ہے، بلکہ ملک کے تمام مذاہب کے عوام کو خطرہ ہے۔
نرسیما مورتی نے کہا ہے کہ 'اس لئے ملک کے تمام مذاہب کے عوام اس قانون کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ملک کے عوام کو اس قانون سے روزگار نہیں ملیں گے۔ ملک بھر میں عوام کے کئی مسائل ہیں'۔