گلبرگہ میں حاملہ خاتون کو شریک نہ کرنے سے جیمس ہسپتال کے سامنے زچکی ہونے کا واقعہ پیش آیا۔ ریاست کر ناٹک کے گلبرگہ شہر میں ایک حاملہ خاتون کو جیمس اسپتال کے عملہ کی جانب سے ہسپتال میں داخلہ نہ دینے پر خاتون نے ہسپتال کے باہر بچے کو جنم دیا۔
گلبرگہ: خاتون نے ہسپتال کے سامنے بچے کو جنم دیا
گلبرگہ میں حاملہ خاتون کو شریک نہ کرنے سے جیمس ہسپتال کے سامنے زچکی ہونے کا واقعہ پیش آیا۔ ریاست کر ناٹک کے گلبرگہ شہر میں ایک حاملہ خاتون کو جیمس اسپتال کے عملہ کی جانب سے ہسپتال میں داخلہ نہ دینے پر خاتون نے ہسپتال کے باہر بچے کو جنم دیا۔
دردمیں مبتلا گلبرگہ ضلع کے جیورگی شہر کی رہنے والی چنما نامی خاتون کو جیمس اسپتال گلبرگہ لایا گیا تھا. لیکن اسے جیمس اسپتال میں شریک نہ کئے جانے کےنتجہ میں اسپتال کے باہر ہی زچگی ہوگئی۔
ای ایس آئی اسپتال گلبرگہ کے جیمس اسپتال کو کوویڈ 19 کے مریضوں کے لئے مختص کئے جانے کے سبب حاملہ خاتون کو جیمس اسپتال میں ان پیشنٹ کی حیثیت سے اڈمیٹ نہیں کیا گیا۔ حاملہ خاتون کی زچگی ہونے کے بعد وہاں موجود لوگوں کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کرنے پر جیمس کے عملہ نےزچہ بچہ دونوں کو اسپتال میں شریک کر تے ہوئے انہیں طبی امداد پہنچائی۔