اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بچے کی پیدائش کے ساتھ ہی خاتون کی موت - اترپردیش میں کے شہر ہاپوڑ

خاتون کے شوہر رحیم الدین کا کہنا ہے کہ 'میری بیوی کی ڈیلیوری کے فورا بعد میرٹھ کے سرکاری اسپتال کو ریفر کیا گیا، لیکن بار بار ایمبولینس کو فون کرنے کے باوجود بھی ایمبولینس وقت پر نہیں آیا۔ اسی دوران میری بیوی کا انتقال ہوگیا'۔

woman dies after giving birth to stillborn in hapur, family accuses community health centre of negligence
بچہ کی پیدائش کے ساتھ ہی خاتون کی موت

By

Published : Jul 3, 2020, 11:02 AM IST

اترپردیش کے شہر ہاپوڑ میں بچے کو جنم دینے کے بعد خاتون کی موت ہوگئی۔ اس کے شوہر نے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر پر غفلت برتنے اور صحیح وقت پر ایمبولینس فراہم کرنے میں ناکام رہنے کا الزام عائد کیا ہے۔

اہل خانہ نے ہیلتھ سنٹر پر عدم توجہی کا الزام عائد کیا۔

کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کے سپرنٹنڈنٹ نے کہا ہے کہ 'اس خاتون کو ہنگامی امداد فراہم کی گئی اور اسے میرٹھ اسپتال بھیج دیا گیا، لیکن اس کے اہل خانہ نے انتظار نہیں کیا'۔

تاہم اس خاتون کے شوہر رحیم الدین نے بتایا ہے کہ 'میں اپنی بیوی کو ڈلیوری کے لئے لے گیا۔ میں باہر تھا۔ بعد میں مجھے پتہ چلا کہ وہ بے ہوش ہوگئی ہے۔ انہوں نے اسے میرٹھ ریفر کردیا لیکن کوئی ایمبولینس نہیں آئی۔ یہاں تک کہ میری بیوی کی موت واقع ہوگئی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details