ریاست اترپردیش کے ضلع بلیا میں ایک خاتون کو عجیب و غریب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب اس کے شوہر نے ہی کورونا وائرس کے خوف سے اسے گھر میں داخل کرنے سے انکار کردیا
پولیس نے بتایا کہ ببیتا بدھ کے روز کچھ مہینوں کے بعد بہار میں اپنے والدین کے گھر سے واپس آئی تھی جب اس کے شوہر گنیش پرساد نے انہیں گھر میں داخل ہونے سے انکار کردیا تھا۔ ان کی شادی تقریبا پانچ سال قبل ہوئی تھی۔