اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی سے آئی خاتون کی قرنطینہ میں موت - فوت خاتون کے ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں

ہماچل پردیش کے ضلع منڈی میں دہلی سے آئی خاتون کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جہاں اچانک طبیعت خراب ہونے سے ان کی موت ہوگئی۔

دہلی سے آئی خاتون کی قرنطینہ میں موت
دہلی سے آئی خاتون کی قرنطینہ میں موت

By

Published : May 19, 2020, 9:32 AM IST

ہماچل پردیش کے ضلع منڈی میں دہلی سے آئی خاتون کی ادارہ جاتی قرنطینہ میں اچانک طبیعت خراب ہونے سے موت ہوگئی۔

خاتون کے کووڈ-19جانچ کے لئے سیمپل بھیج دئے گئے ہیں تاکہ موت کی وجوہات کا پتہ چل سکے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ منڈی گرودیو شرما نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متوفی 15مئی کو دہلی سے منڈی واپس آئی تھی۔اسے کنٹیڈی میں سرکاری اسکول میں ادارہ جاتی قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا۔جہاں اچانک اس کی طبیعت خراب ہوگئی۔خاتون کو نیرچیک میڈیکل کالج واسپتال منتقل کیا گیا تھا،جہاں اس کی موت ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ خاتون کا نمونہ جانچ کے لئے بھیج دیا گیا ہے،اس کی رپورت آنے کے بعد ہی موت کی وجہ سامنے آسکے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details