اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کیرل میں خاتون کورونا سے ہلاک - کورونا سے فوت ہوئی خاتون وایاناد کے کلپٹا کی رہنے والی ہیں

ریاست کیرل میں53 برس کی خاتون-کووڈ-19 وبا میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوگئی۔

کیرل میں خاتون کورونا سے ہلاک
کیرل میں خاتون کورونا سے ہلاک

By

Published : May 24, 2020, 11:53 PM IST

ریاست کیرل میں53 برس کی خاتون-کووڈ-19 وبا میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوگئی۔

بتایا گیا کہ کورونا سے فوت ہوئی خاتون وایاناد کے کلپٹا کی رہنے والی ہیں، جو حال ہی میں بیرون ملک سے واپس آئی تھیں، اتوار کی سہ پہر کو میڈیکل کالج ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔

آمنہ کینسر کی مریضہ تھیں۔ 4 دن قبل انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

20 مئی کو، وہ دبئی سے کوچی ایرپورٹ پہنچیں۔ انہیں یہاں کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان میں کووڈ-19 علامات ظاہر ہونےکے بعد ، نمونے ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے تھے۔

کورونا مثبت پائے جانے کی تصدیق ہونے کے بعد انھیں میڈیکل کالج منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں علاج کے دواران آج ان کا انتقال ہوگیا۔

اس کے ساتھ ہی ریاست میں کوروناسے ہلاک ہونے والوں کی کُل تعداد 5 ہوگئی۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کا سب سے پہلا مریض کیرل میں ہی پایا گیا۔ مگر بعد میں کیرل حکومت اور وہاں کی سماجی تنظیموں نے اس کی روک تھام کے لیے قابل تقلید اقدامات کیے جس کے نتیجے میں کورونا وائرس ریاست میں ختم ہوگیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details