اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایک خاتون کی چلتی ٹرین کے آگے چھلانگ - سمپرک کرانتی شوپر فاسٹ ٹرین

ایک ماں اپنی سات مہینے کی بچی کو گود میں لیکر چلتی ٹرین کے آگے کود گئی۔

ایک ماں اپنی سات مہینے کی بچی کو گود میں لیکر چلتی ٹرین کے آگے کود گئی۔

By

Published : Sep 7, 2019, 2:40 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 6:42 PM IST

دربھنگہ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک میوزیم گمٹی کے پاس ایک ماں اپنی سات مہینے کی بچی کو گود میں لیکر چلتی ٹرین کے آگے کود گئی، جس میں ماں کی موقع پر ہی موت ہو گئی-

ایک خاتون کی چلتی ٹرین کے آگے چھلانگ

دراصل دربھنگہ اسٹیشن سے نئی دہلی کے لئے جانے والی بہار سمپرک کرانتی شوپر فاسٹ ٹرین جیسے ہی دربھنگہ اسٹیشن سے نئی دہلی کے لئے چلی۔ کچھ ہی دوری پر میوزیم گمٹی کے پاس ایک خاتون نے اپنی ننھی سی بچی کے ساتھ ٹرین کے آگے چھلانگ لگا دی ۔

ٹرین کے ڈرائیور نے فورا ہی ٹرین کے بریک لگا دئے ۔پھر بھی تب تک ٹرین کا پہیا خاتون کے گردن پر چڑھ گیا۔ جس میں خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔حالانکہ خاتون کے سینے سے لگی اس کی بچی بال بال بچ گئی ۔

اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسٹیشن ماسٹر اور آرپی ایف، جی آر پی کے جوان موقع واردات پر پہنچ گئے۔ خاتون کا گلا پہیئے کے بیچ کٹا پڑا ہوا تھا اور بچی اپنی ماں کے سینے سے چپکی ہوئی تھی۔ کافی مشقت کے بعد خاتون کے جسم کو ریل کے انجن کے نیچے سے نکالا گیا۔

ریلوے ٹریک صاف ہونے کے بعد ٹرین دیری سے دہلی کے لئے روانہ ہوئی- خاتون کی موت کے بعد بچی کو ریل تھانہ انچارج نے بال سہایتا کیندر کے حوالے کر دیا۔ وہیں ابھی تک ہلاک خاتون کی پہچان نہیں ہو سکی ہے۔

اس حادثے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے اسٹیشن ماسٹر اشوک کمار سنگھ نے کہا کہ ، بہار سمپرک کرانتی ٹرین اپنے طے شدہ وقت پر دربھنگہ سے دہلی کے لئے روانہ ہوئی اور کچھ دوری پر میوزیم گمٹی کے پاس یہ حادثہ ہوا ۔ڈرائیور نے خاتون کو بچانے کی پوری کوشش کی جب تک ٹرین رکتی تب تک ٹرین کے انجن کے پہیا کے نزدیک خاتون کا گلا دب کر موت ہو گئی۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 6:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details