آندھراپردیش میں چوتھی سے نویں جماعت میں زیر تعلیم طلبا کو بغیر امتحان کےترقی دی گئی ہے۔
اسکول آف ایجوکیشن حکومت آندھراپردیش کی جانب سے ایک جی او جاری ہوا ہے، جس میں یہ کہا کہ گیا کہ چوتھی سے نویں جماعت تک کے تمام طلبا کو سالانہ امتحان کے بغیر ترقی دی جاتی ہے۔
یہ اقدام کورونا وائرس کے قہر اور موجودہ لاک ڈاون کی وجہ کیا گیاہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ لاک ڈاون چل رہا ہے جس کی وجہ عوام کو گھروں سے باہر نہیں نکلنے کے لیے پابند کیا گیا ہے، ایسے حالات میں بچوں کا باہر نکلنا اور امتحان لکھنا مشکل اور خطرناک ہوسکتا ہے،اس لئے حکومت آندھراپردیش چوتھی سے نویں جماعت تک کے طلبا کو بغیر امتحان کے ترقی کا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔