اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شہریت ترمیمی بِل کے خلاف 'ایوارڈ واپسی' کا سلسلہ شروع

معروف اردو صحافی مصنفہ شیریں دلوی نے حکومت کے فیصلے کے خلاف 'مہاراشٹر راجیہ اردو ساہتیہ اکاڈمی ایوارڈ' واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

wirter and journalist shereen return govt award
شہریت ترمیمی بِل کے خلاف 'ایوارڈ واپسی' کا سلسلہ شروع

By

Published : Dec 12, 2019, 4:25 PM IST

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے شہریت ترمیمی بل کی منظوری کے بعد پورے ملک میں اقلیتی فرقہ میں زبردست تشویش کا ماحول ہے اور ملک بھر میں احتجاج بھی ہورہے ہیں۔

شہریت ترمیمی بِل کے خلاف 'ایوارڈ واپسی' کا سلسلہ شروع

معروف اردو صحافی مصنفہ شیریں دلوی نے حکومت کے فیصلے کے خلاف 'مہاراشٹر راجیہ اردو ساہتیہ اکاڈمی ایوارڈ' واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انکے مطابق 'شہریت ترمیمی بل آئین اور گنگا جمنی تہذیب پر حملہ ہے'۔انہوں نے کہا حکومت نے اس بل کے ذریعہ دوسرے مذاہب کو ماننے والوں کو شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے مگر اس زمرے میں مسلمانوں کو نہیں رکھا گیا ہے جو پوری طرح غیر آئینی ہے۔انہوں نے کہا ملک کے آئین اور سیکولرازم پر حملہ ناقابل قبول ہے اور ہم اس کی ہر سطح پر مخالفت کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details