اردو

urdu

'بھارت کے ساتھ زبردست تجارتی معاہدہ کریں گے'

ڈونالڈ ٹرمپ کا جہاں ایک طرف بھارت میں بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے، وہیں ٹرمپ نے امریکہ میں اعلان کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں وہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ کریں گے۔

By

Published : Feb 21, 2020, 12:34 PM IST

Published : Feb 21, 2020, 12:34 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:31 AM IST

Trump
Trump

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 24 فروری کو بھارت کے دو روزہ دورے پر آئیں گے، دورے کے دوران وہ گجرات اور اس کے علاوہ تاج محل کا دیدار بھی کریں گے۔

ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کی اہلیہ میلینہ ٹرمپ بھی بھارت آئیں گی، وہ اس موقع پر دہلی کے ایک اسکول کا دورہ کریں گی جہاں بچوں کو ہیپینیس کلاسز دی جاتی ہیں۔

'بھارت کے ساتھ زبردست تجارتی معاہدہ کریں گے'

ٹرمپ نے لاس ویگس میں پریزنیرز گریجو ایشن سیریمونی میں لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا 'وہ انڈیا جا رہے ہیں، اور وہاں وہ بھارت کے ساتھ زبردست معاہدہ کریں گے'۔

ٹرمپ اور میلینہ احمدآباد، آگرہ اور نئی دہلی کا دورہ کریں گے۔ دورے سے پہلے یہ بھی بات زیرغور ہے کہ شائد بھارت اور امریکہ کے مابین ٹریڈ ڈیل سائن ہو۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا 'وہ بھارت کے ساتھ تبھی تجارتی معاہدہ کریں گے جب بھارت امریکہ کے ساتھ ایک اچھی ڈیل کرے گا، اور وہ اپنے دیے گئے سلوگن امریکہ فرسٹ پر ہمیشہ قائم رہیں گے'۔

یہ بھی پڑھیے
'ٹرمپ کا دورہ بہت مختصر لیکن انتہائی مصروف'
'پاکستان زندہ باد' کہنے والی لڑکی کی ضمانت رد

اس سے پہلےٹرمپ نے بھارت کی مخالفت میں کہا تھا کہ بھارت کی طرف سے بھاری مقدار سے امریکہ سے ٹیکس وصولہ جاتا ہے۔

اندیشہ لگایا جا رہا ہے کہ ڈیفینس میں ٹرمپ بھارت میں میک ان انڈیا پروگرام کے تحت ایف -18، ایف -15 یا ایف -16 کا اپ گریڈ ورژن ایف -21 مشترکہ طور پر بنانے کی تجویز بھی پیش کر سکتے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:31 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details