انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ناانصافی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
'ای وی ایم کو قومی مسئلہ بنائیں گے' - این چندرابابو نائیڈو
آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابو نائیڈو نے کہا کہ ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشین کو وہ قومی مسئلہ بنائیں گے۔
!['ای وی ایم کو قومی مسئلہ بنائیں گے'](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/images/768-512-3015539-thumbnail-3x2-naidu.jpg)
چندرا بابو نائیڈو
انہوں نے کہاکہ 50 فیصد وی وی پیٹ کی کسی بھی صورت میں گنتی کی جانی چاہیے، اس سلسلے میں ملک کی تمام اہم جماعتوں کے رہنماؤں سے وہ ملاقات کریں گے۔
نائیڈو نے کل شب کرناٹک کے مانڈیا میں جے ڈی ایس۔کانگریس کے مشترکہ امیدوار و وزیراعلی کمارا سوامی کے فرزند نکھل کے حق میں انتخابی مہم چلائی۔