اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شوہر کے قتل الزام میں بیوی، سالی گرفتار - Gaya crime news

ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع بیلا گنج کے دریا پور میں سالی کے گھر  آئے شخص کو قتل کردیا گیا۔ ہلاک شدہ شخص کی شناخت نالندہ کے بیلدار بیگہ کا باشندہ یوگیندر پرساد کے طور پر ہوئی تھی۔

شوہر کے قتل میں ملوث بیوی ، سالی اور دیگر دو گرفتار

By

Published : Nov 7, 2019, 2:34 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع بیلا گنج کے دریا پورمیں قتل کے الزام میں پولیس نے اب تک چار افراد کوگرفتار کیا ہے جس میں ہلاک شدہ کی بیوی ، سالی اور ساڑھو شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ضلع گیا میں متوفی یوگیندر پرساد کو فون کرکے سالی کے گھر بلایا گیا جہاں اس کی بیوی پہلے سے موجود تھی۔

شوہر کے قتل میں ملوث بیوی ، سالی اور دیگر دو گرفتار

متوفی جانوروں کا تاجر تھا اور جانوروں کی خریداری پر لڑائی ہوئی جس کے بعد اس کی لاش برآمد ہوئی۔ متوفی کی گردن پر رسی کے نشانات پائے گئے جس سے اندازہ کیا جارہا ہے کہ اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا

مقتول کے بڑے بھائی نے بتایا کہ پولیس یوگیندر پرساد کی بیوی ، سالی اور ساڑھو کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قتل میں مہلوک کے سسرال والوں کا ہاتھ ہے اور پولیس کو اس سلسلہ میں منصفانہ کارروائی کرنی چاہئے۔ پولیس نے اس قتل کے سلسلہ میں چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details