اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'طلبا کی گرفتاریوں پرحکومت اور پولیس جواب دے' - اسد اویسی نے امیت شاہ سے پوچھا سوال

اسد الدین اویسی نے کہاکہ 'فروری میں دہلی میں برپا ہونے والا واقعہ فرقہ وارانہ فساد نہیں بلکہ منصوبہ بند پروگرام تھا'۔

'طلبا کی گرفتاریوں پرحکومت اور پولیس جواب دے'
'طلبا کی گرفتاریوں پرحکومت اور پولیس جواب دے'

By

Published : Jun 24, 2020, 10:00 PM IST

رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اور اور صدر مجلس اتحادالمسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور دہلی پولیس سے بے قصور طلباء کی گرفتاریوں کے متعلق سوال کیا۔

گرفتاریوں سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے اویسی نے دہلی پولیس اور وزیر داخلہ سے وضاحت طلب کی کہ طلباء رہنماوں کو گرفتار کرنے میں جلد بازی کا مظاہرہ کیوں کیا جارہا ہے۔؟ وہ بھی ان طلباء کو جن کا دہلی تشدد واقعات سے کوئی واسطہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امیت شاہ اور دہلی پولیس کو اس کا جواب دینا ہوگا۔

اسد اویسی نے طلباء کی گرفتاریوں پر تنقید کی اور کہا کہ بے قصور طلباء کو گرفتار کرنے میں پولیس فعال نظر آتی ہے لیکن ان پولیس افسروں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج نہیں کرتی جو پر تشدد واقعات میں ملوث تھے یا اس میں فرقہ پرستوں کی مدد کی۔

رکن پارلیمان نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ایک انگریزی میگزین کا آرٹیکل منسلک کیا جس میں دہلی کے پر تشدد واقعات میں پولیس کے ملوث ہونے اور فرقہ پرستی کو ہوا دینے کے متعلق تفصیل موجود ہے۔ صدر مجلس نے کہا کہ فروری میں دہلی میں برپا ہونے والا واقعہ فرقہ وارانہ فساد نہیں بلکہ منصوبہ بند پروگرام تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details