اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'اقتصادی ایمرجنسی پر وزیر اعظم خاموش کیوں؟' - اقتصادی ایمرجنسی

کانگریس کے سینیئر رہنما طارق انور نے جی ڈی پی کی شرح 5 فیصد کی نچلی سطح تک پہنچنے کے لیے مودی حکومت کے غلط فیصلوں کو ذمہ دار قرار دیا۔

tarique_anwar_reaction

By

Published : Aug 30, 2019, 10:29 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 10:03 PM IST


کانگریس کے سینیئر رہنما طارق انور نے مالی سال 2019 کی سہ ماہی (اپریل - جون) میں جی ڈی پی شرح نمو سب سے کم 5 فیصد رہنے کو اقتصادی ایمرجنسی قرار دیا ہے۔

'اقتصادی ایمرجنسی پر وزیر اعظم خاموش کیوں؟'

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے یہ سنگین صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہا کہ جو اقتصادی بحران ہے، اس کی صحیح تصویر کے بارے میں سرکار کو بتانا چاہئے، وزیر اعظم نریندررمودی اس معاملے میں خاموش ہیں، وہ ہر معاملے میں بولتے ہیں مگر اقتصادی بحران کے اس ایشو پر کچھ نہیں بول رہے ہیں۔ وہ غیر ملکی دورہ پر تھے، انھیں لگا کہ ملک واپسی کے بعد اس پر بات کریں گے مگر انہوں نے کچھ نہیں بولا۔

طارق انور نے منموہن حکومت کے عہد میں اقتصادی مضبوطی کی دلیل دیتے ہوئے کہا کہ عالمی مندی کے باوجود ہماری اقتصادیات نے بہتر کیا مگر گذشتہ کچھ سالوں میں ہماری اقتصادیات کمزور ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکار ہر چیز ہر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے، ریزرو بینک آف انڈیا سے پیسہ کیوں لیا ہے اور اس کا استعمال کس مد میں کیا جائے گا، اس کے بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا گیا، حالانکہ یہ معاملہ بہت اہم ہے، حقائق کو چھپانا نہیں چاہئے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 10:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details