اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بی جے پی کے اراکین پارلیمان سے مودی کیوں ناراض؟ - parliamentarian given wrong speech

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بل کی منظوری اور بحث کے دوران بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ کی کم حاضری سے وزیر اعظم نریندر مودی ناخوش ہیں۔

مودی اپے ہی رکن پارلیمان سے ناراض
مودی اپے ہی رکن پارلیمان سے ناراض

By

Published : Dec 3, 2019, 5:38 PM IST

نریندر مودی اس بات سے بھی ناخوش ہیں کہ ایوان میں بی جے پی کے رکن پارلمان نے کئی بار غیرپارلیمانی الفاظ کا استعمال کیا ہے۔

بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی منگل کو پارلیمنٹ کی لائبریری میں میٹنگ ہوئی جس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بل کی منظوری اور بحث کے وقت ممبران پارلیمنٹ کی حاضری کم نظر آرہی ہے اور وزیر اعظم مودی اس سے ناخوش ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ سنگھ نے ممبران پارلیمنٹ کو ہدایت دی ہے کہ لوک سبھا میں ’شہریت ترمیمی بل‘ پیش ہونے کے وقت وہ بڑی تعداد میں موجود رہیں۔ یہ بل وزیر داخلہ امت شاہ پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل آرٹیکل 370 جتنا ہی اہم ہے۔ انہوں نے اس بل کے سلسلے میں اپوزیشن کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ہمیشہ عوام اور ملک کی سالمیت کے لیے کام کرتی ہے۔

سنگھ نے ایوان میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری سمیت کچھ دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے قابل اعتراض تبصرے کے بارے میں ارکان پارلیمنٹ کو نصیحت دی کہ بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ کو اپوزیشن کے ایسے تبصرے پر جارحانہ رخ اختیار کریں لیکن پارلیمنٹ کا وقار بھی ملحوظ رکھنا چاہیے۔

میٹنگ میں وزیر اعظم مودی آج موجود نہیں تھے۔ وہ جھارکھنڈ کے کھونٹی اور جمشید پور میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ اجلاس میں پارٹی صدر اور وزیر داخلہ امت شاہ، پارلیمانی امور کے وزیر پرلهاد جوشی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details