پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے ان تمام لوگوں پر تنقید کی جنہوں نے مزدوروں کے لئے 'مہاجر' کی اصطلاح استعمال کی۔
- مزدوروں کی بہار واپسی:
انہوں نے کہا کہ 'ریاستی حکومت ان لوگوں کے لئے زیادہ روزگار پیدا کرنے کی سمت کام کر رہی ہے جو بہار واپس آئے ہیں'۔
وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ 'ان کی حکومت کووڈ 19 مرحلے کے دوران بہار میں واپس آنے والے تمام لوگوں کے لئے روزگار پیدا کرنے پر کام کر رہی ہے۔ انھوں نے ان تمام لوگوں پر تنقید کی جو کارکنوں کے لئے 'مہاجر' کی اصطلاح استعمال کررہے ہیں۔
انھوں نے استدلال پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'ایک ریاست سے دوسری ریاست جانے والے افراد کو 'پروسی' (مہاجر) کہا جاتا ہے۔ کیوں؟ کیوں یہ ایک ملک ہے۔ ایک ہی قومیت ہے۔ ملک میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے والا شخص مہاجر نہیں کہلاتا'۔
- وسیع تر انتظامات: