اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'آخر الیکشن کمیشن وضاحت کیوں نہیں کررہا ہے؟' - غازی پور

چندولی، غازی پور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ای وی ایم کی منتقلی کی خبروں کے بعد، سابق الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔

سابق الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی

By

Published : May 21, 2019, 12:40 PM IST

Updated : May 21, 2019, 2:58 PM IST

انہوں نے ٹویٹر پر سوال کیا کہ آخر (اتنی خبریں سامنے آنے کے باوجود) آخر الیکشن کمیشن وضاحت کیوں نہیں کررہا ہے؟۔ فوری جواب دینا بے حد ضروری ہے'۔

گذشتہ روز غازی پور میں ای وی ایم سے بھری گاڑی کو آرجے ڈی کے کارکنان نے پکڑنے کا دعویٰ کرتے ہوئے گذشتہ دیر شب زبردست ہنگامہ کیا۔

اطلاع ملنے کے بعد غازی پور لوک سبھا کے امیدوار اور سابق رکن پارلیمان افضال انصاری موقع پر پہنچے لیکن پولیس افسران انہیں اسٹرانگ روم کے اندر نہیں جانے دیا ۔

اس دوران افضال انصاری اور پولیس اہلکاروں کے درمیان کافی نوک جھونک بھی ہوئی۔

معاملہ زیادہ خراب ہونے پر افضال انصاری اپنے حامیوں کے ساتھ دھرنا پر بیٹھ گئے۔

Last Updated : May 21, 2019, 2:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details