اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عتیق احمد کے جانے سے نینی جیل میں جشن کیوں؟ - خوشی

سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کو پریاگ راج کے نینی جیل سے گجرات کے احمدآباد جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے، اس موقع پر نینی جیل کے اندر کی شراب پارٹی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

celebration in jail, Naini jail Priyagraj Ateeq Ahmad shifted in Ahmadabad Jail

By

Published : Jun 7, 2019, 8:50 PM IST

ایسا مانا جا رہا ہے کہ یہ شراب پارٹی عتیق احمد کے جیل سے منتقل کیے جانے کی خوشی میں کی گئی ہے۔ اس وائرل تصویر میں چار قیدیوں کو شراب پارٹی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایسا مانا جا رہا ہے کہ یہ شراب پارٹی عتیق احمد کے جیل سے منتقل کیے جانے کی خوشی میں کی گئی ہے۔

نیوز چینلوں پر خبر دکھائے جانے کے بعد جیل انتظامیہ حرکت میں آئی اور اے ڈی جی جیل نے ڈی آئی جی جیل کو تحقیقات کا حکم جاری کر دیا۔

ڈی آئی جی جیل بی آر ورما نے بتایا کہ اس کی جانچ کل تک مکمل کر کے ڈی جی پی کو سونپ دی جائے گی اور جو بھی قصور وار ہوںگے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ جیل انتظامیہ اس بات کی بھی تحقیقات کرے گی کی جیل میں اسمارٹ فون کیسے لایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details