اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

قیمت گھٹنے سے تھوک مہنگائی میں کمی

گھریلو بازار میں پھل اور سبزی، اناج اور تیل تلہن کی آمد بڑھنے سے فروری 2020 میں تھوک قیمتوں کی بنیاد پر افراط زر کی شرح گھٹ کر 2.26فیصد رہ گئی ہے جبکہ اس سے پچھلے مہینے جنوری میں یہ اعدادو شمار3.1 فیصد رہاتھا۔

By

Published : Mar 16, 2020, 4:03 PM IST

قیمت گھٹنے سے تھوک مہنگائی میں کمی
قیمت گھٹنے سے تھوک مہنگائی میں کمی

تجارت اور صنعت کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں جاری اعدادو شمار میں بتایا کہ افراط زر کی شرح فروری 2019 میں 2.93فیصد رہی تھی۔رواں مالی سال میں ابھی تک افراط زر کی شرح 1.92فیصد درج کی گئی ہے۔اس سے پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں یہ اعدادو شمار 2.75فیصد تھا۔

اعدادو شمار کے مطابق اشیائے خوردنی میں شامل پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں 14فیصد،چائے آٹھ فیصد،انڈا اور مکا سات فیصد،مسالے اور باجرہ چار فیصد،چنا اور جوار دو فیصد اور مچھلی ،خنزیر کاگوشت،راگی،گیہوں،اڑد اور مسور میں ایک ایک فیصد کی کمی آئی ہے۔حالانکہ اسی گروپ کے گائے-بھینس اور سمندری مچھلی کی قیمتوں میں پانچ فیصد،پان پتا چار فیصد،مونگ اور مرغی پروری تین فیصد،بکرے کا گوشت دوفیصد اور جو،راجما اور ارہر میں ایک ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details