اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'ماحولیات کے قوانین کو نہ ماننے والوں کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا'

ماحول، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے جمعہ کے روز کئی پروگراموں کی شروعات کی اور کہا کہ ماحولیات کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

موسمیاتی تبدیلی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر
موسمیاتی تبدیلی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر

By

Published : May 22, 2020, 8:11 PM IST

حیاتیاتی تنوع کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ایک ویبینار میں جاوڈیکر نے پوسٹ گریجویٹ طالب علموں کے لئے ایک انٹرن شپ پروگرام، دو بیداری پروگراموں اور ایک ماڈل کاپ (کانفرنس آف پارٹیز) کی شروعات کی اور حیاتیاتی تنوع ویبینار سیریز کا ایک کتابچہ لانچ کیا۔

ماڈل کاپ میں حصہ لینے والی ایک طالب علم کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عام لوگ بھی ماحولیات کے قوانین نہ ماننے والی کمپنیوں کا پردہ فاش کرکے ماحول اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس تناظر میں اپنی سیاسی زندگی کے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’وہ لوگ جو قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرتے ہیں انہیں اس کی قیمت ادا کرنی ہوگی‘۔ اس ماڈل کاپ میں 28 ریاستوں اور سات مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 36 اسکولوں کے 72 طالب علم حصہ لے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details